Skip to content
Arab News Express
Menu
  • General
  • Economy
  • Medicine
  • Governance
  • Human Rights
  • Sports
  • Science
  • Culture
  • Press Releases
Menu

کوٹی بیوٹی نے کلوزر بائے ہال بیری کا اجرا کردیا

Posted on September 5, 2012May 21, 2013 by Web Desk

-نئی خوشبو جو خواتین کے لیے کشش کا باعث ہے

نیو یارک، 5 ستمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان–

کوٹی بیوٹی نے ستمبر 2012ء میں نئی خوشبو، کلوزربائے ہال بیری، کے عالمی اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔ ہال بیری کہتی ہیں کہ “میں عورتوں کےلیے ایک بے مثال خوشبو تخلیق کرنا چاہتی تھی جومردوں کے لیے بھی پرکشش ہو۔ خوشبو خواہش اور کشش سے بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں اور میں اس خیال کو بہت عزیز رکھتی ہوں کہ ایک خوشبو مرد و عورت کو قریب لا سکے۔ کلوزر خوشبو کی طاقت کے ذریعے قربت کی نئی سطحیں تخلیق کرتی ہے۔”

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120905/NY65059)

کلوزر بائے ہال بیری زنانہ و مردانہ آہنگ کا انوکھا ملاپ ہے، جو ایک مسحور کن خوشبو تخلیق کر رہی ہے جو مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کا بھی دل لبھائے۔ معروف خوشبو ساز ژاک کیوالیئر نے متضاد خوشبو کے پہلوؤں کو زبردست انداز میں ملایا ہے، روایتی مردانہ فوغے ملاپ کو بنفشی پھولوں اور ہال کے پسندیدہ ترین پھولوں میں سے ایک پھول مغلیاں کے شیریں زنانہ امتزاج میں ملایا ہے۔ ایک تیز چوبی مرکز جو لطیف احساس میں گھرا ہوا ہو اور بلبلے دار اوزونک ہم آہنگی سے منسلک ہو۔ نتیجہ ہال بیری کے مطابق “جدید، ہیجان خیز، ہمہ گیر، لیکن وقت کی قید کی ماوراء۔ ایک عورت کو اسےلازماً لگانا چاہیے جب بھی اس کا دل ہیجان خیزی کا چاہے۔”

جیسا کہ خوشبو مردوں اور عورتوں دونوں کی توجہ کو حاصل کر لیتی ہے، ویسے ہی پیکنگ کا ڈیزائن بھی کرتا ہے۔ ہموار اور جدید، یہ ایک ہی نظر میں اعلیٰ درجے کا دکھتا ہے۔ بوتل اور کارٹن دونوں پیچ دار لائنوں سے سجی ہوئی ہیں جو مردانہ و زنانہ جسم کی ہیئت کو ظاہر کرتی ہیں۔ اشتہا انگیز  خم کے ساتھ دلکش مخروطی شکل کی بوتل مخالف صنفوں کو ترغیب دیتی ہے۔

ایلکسی ہے کی فوٹوگرافی اور فرانسس لارنس کی ہدایت یافتہ اشتہاری مہم میں ہال بیری نے اپنی خوشبو کے چند صنفی کردار نبھائے ہیں۔ چھپے ہوئے نام کے اوپر بالائی بٹن کھلی مردانہ آکسفرڈ شرٹ پر ٹائی زیب تن کی ہال اعتماد کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ دو برہنہ مردانہ ہاتھ ان کے جسم کو بھینچے ہوئے ہیں۔ ان کی خوشبو دونوں کو قریب لاتی ہے، ایک یکساں کشش جس سے بچا نہ جا سکے۔ ایک بے باکانہ، ہیجان خیز مہم جو مرد اور عورت کے درمیان فطری جنسی کوشش کو تلاش کرتی ہے، اور خوشبو کی طاقت سے بڑھتی اور شدید تر ہوتی ہے۔

کلوزر بائے ہال بیری ستمبر 2012ء سے دنیا بھر میں خوردہ فروشوں کے بعد دستیاب ہوگی۔

جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا یعنی ہال بیری کے ساتھ کلوزر ٹی وی اشتہار دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.youtube.com/HalleBerryFragrances

ہال بیری خوشبویات کے بارے مزید معلومات کے لیےملاحظہ کیجیے:

www.halleberryfragrances.com اور www.facebook.com/halleberryfragrances

رابطہ:

میریدتھ کیمیکر

ٹریکٹنبرگ اینڈ کمپنی

212-929-7979

meredtih@tractenberg.com

جیکی سینڈز

ٹریکٹنبرگ اینڈ کمپنی

212-929-7979

jsands@tractenberg.com

News Search

Recent Posts

  • Egypt’s Zahi Hawass announced the discovery of group of Old Kingdom tombs in Saqqara January 26, 2023
  • Celebrating the birthday of Egyptian cinema sweetheart Soad Hosny January 26, 2023
  • Celebrating the birthday of Egyptian cinema sweetheart Soad Hosny January 26, 2023
  • Understanding Barriers to Realizing Full Potential of Egyptian Exports January 26, 2023
  • Pathways to Maintain Egypt’s Attractiveness to Foreign Direct Investment January 26, 2023
  • Egypt launches ‘Village Without Poverty’ initiative targeted at beneficiaries of ‘Decent Life’ January 26, 2023

Advertisement

Calender

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
« Dec    

Pages

  • About Us
  • Arab News Express
  • Contact Us
  • Submit a Release

Advertisement

Navigation Menu

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Submit a Release
  • Sitemap

Monthly Archives

Search

We are the leading news website that caters to the overall political, economical issues of the Arab World and that is what we are for. Currently the Arab World is in the limelight because of its uncertain political and economical situation.
Read More

©2023 Arab News Express | Design: Newspaperly WordPress Theme